ابنا: فرانسیسی اخبار نوول ابزرواتور نے اپنی تازہ ترین اشاعت میں لکھا ہےکہ مغربی ملکوں کی جاسوس تنظیموں نے ایران کے خلاف خفیہ جنگ چھیڑدی ہے۔
اس اخبار نے ایک امریکی مصنف باب وڈ وارڈ کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں خلل ڈالنا امریکی جاسوس تنظیم سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق برطانوی خفیہ تنظیم ایم آئی- 6 کے سربراہ نے کھلے لفظوں میں کہہ دیاہےکہ ایران کے ایٹمی پروگرام کےخلاف مغرب کے مشترکہ انٹلجنس آپریشنز شروع ہوچکے ہیں۔
اس کے بعد ہی صہیونی ریاست کے ایک صحافی نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کی وجہ سے موساد کی انٹلجنس کاروائیاں تیز ہوگئی ہیں۔
اس فرانسیسی اخبارنے لکھا ہےکہ مغرب کی جاسوس تنظیموں کا اتحاد ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کو قتل کرنے کی غرض سے وجود میں آیا ہے۔
فرانسیسی اخبار نے لکھا ہےکہ مغربی جاسوس تنظیمیں اسلامی انقلاب مخالف تنظیموں جیسے ایم کے او اور جنداللہ کو استعمال کررہی ہیں۔
اس اخبار نے لکھاہے کہ ان تنظیموں کے نام امریکہ نے دہشتگرد تنظیمون میں شامل کر رکھے ہيں لیکن اس کے باوجود بھی ان سے انسانوں کو قتل کرنے کا کام لیا جارہا ہے۔
فرانسیسی اخبار نے لکھا ہےکہ ایران ان اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹے گا بلکہ اپنے اھداف کے حصول کے لئے مزید مستحکم ارادے سے آگے بڑھے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110